شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس‘ احتساب عدالت نے ملزمان قاسم قیوم ، فضل داد‘ آفتاب محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی

جمعہ 19 جولائی 2019 18:29

شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس‘ احتساب عدالت نے ملزمان قاسم قیوم ، فضل ..
لاہور۔19 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، ان کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم قاسم قیوم ، فضل داد اور آفتاب محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 11 روزہ توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی‘ عدالت کے رو برو نیب تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے متعلق تفتیشی رپورٹ پیش کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ میں ملوث رہا‘ ملزم آفتاب محمود عثمان انٹرنیشنل نامی فارن کرنسی ایکسچینج بیک وقت لندن اور برمنگھم سے آپریٹ کرتا رہا تاہم غیرقانونی طور پر حمزہ شہباز، سلمان شہباز و دیگر کے اکائونٹس میں بوگس ٹی ٹی لگاتا رہا اسکے علاوہ قاسم قیوم منی چینجر کا کاروبار کرتا تھاقاسم قیوم نے غیر قانونی طور پر شہباز شریف , حمزہ اور سلمان وغیرہ کے اکاونٹ میں ڈالرز اور درہم منتقل کیے ‘فضل داد شہباز شریف کا پرانا ملازم ہے‘ قاسم قیوم مشکوک بنک ٹرانزیکشنز سے رقوم شہبازشریف کے خاندان کے اکاونٹس میں منتقل کرتا تھا رقوم منتقلی کے لیے شہباز شریف خاندان کے ملازمین دیگر کے اکاونٹس اور شناختی کارڈ استعمال کیے گئے‘ فضل داد عباسی نے بھی شہباز شریف خاندان کے مختلف افراد کے اکاونٹس میں بڑی رقوم منتقل کی‘ تینوں ملزمان کو بعد ازاں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا جبکہ ملزمان کو دوبارہ 30 جولائی کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔