شہریوںکوفراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے،ایم ڈی واٹربورڈ

جمعہ 19 جولائی 2019 19:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سعیدغنی کی ہدایات پرایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسد اللہ خان نے کراچی میںمون سون بارشوں کے دوران شہریوںکوفراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے، متعلقہ شعبہ جات کو ضروری ہدایات جاری کرد گئی ہیںجبکہ بارشوںکے دوران واٹربورڈکے فراہمی ونکاسی آب کے ملازمین کو تمام ضروری مشینری وسامان کے ساتھ تیاررہنے کا حکم دیدیا ہے، واٹربورڈ کے ضلعی وٹاؤن دفاتر میں رین ایمرجنسی سین-ٹر قائم کردیئے گئے ہیںجو 24 گھنٹے کام کریں گے جبکہ مرکزی کمپلین سینٹر بھی بغیر کسی وقفہ کے مسلسل کام کرے گا ،بارشوں کے دوران شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات کی دستیابی کیلئے اب تک کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے انجینئرز اور افسران کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈانجینئر اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے تمام افسران انجینئرز او ر ان کے ماتحت عملہ کو پابند کیاہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کے دوران فراہمی آب کی بلک لائنوں ، فلٹر پلانٹس ، پمپنگ اسٹیشنز ،ریزروائر ، ٹریٹمنٹ پلانٹس ، نکاسی آب کی لائنوں ، سیوریج پمپنگ اسٹیشنزاور دیگر تمام تنصیبات کے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور ان کی کڑی نگرانی کی جائے، انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے لئے فوری اقدامات کیئے جائیں ، تمام آپریشنل و فیلڈ اسٹاف کی ان کے متعلقہ علاقوں میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے ،ضروریمشینری و آلات خصوصاً ڈی واٹرنگ پمپس،جیٹنگ ،راڈنگ ،ونچنگ مشینیں اور دیگر سا مان تیا ررکھا جائے ،ضلعی سپرنٹنڈنگ انجینئرز اپنے ضلع کیلئے اس سلسلے میں ایک فوکل پرسن نامزد کریںاور ان کے نام و رابطے کے نمبر ایم ڈی سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں ،تمام فوکل پرسن دیگر متعلقہ اداروں اور منتخب نمائندوں سے رابطے میں رہیں ۔

(جاری ہے)

بارشوں کے دوران بجلی کی عدم فراہمی کی صورت میں فراہمی ونکاسی آب کے تمام پمپنگ اسٹیشنوں کورواں رکھنے کیلئے جنریٹر کے ذریعے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے،جیٹنگ راڈنگ مشنیوں ،ڈی واٹرنگ پمپس اور جنریٹروں کیلئے ایندھن کی مناسب مقدار کا انتظام کرلیا جائے ،علاوہ ازیں ایم ڈی واٹربورڈ نے بارشوں کے دوران شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی کے اب تک کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے انجینئرز اور افسران کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :