Live Updates

حوالہ، ہنڈی نے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا، شبر زیدی

جمعہ 19 جولائی 2019 19:25

حوالہ، ہنڈی نے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا، شبر زیدی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) فیڈل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ حوالہ، ہنڈی نے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ٹیکس نظام میں اصلاحات کا عمل جاری ہے تاکہ ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ ٹیکس نظام کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ متوسط طبقہ کو ٹیکس نظام میں شامل کیا جائے جس کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حوالہ، ہنڈی نے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے جس کی روک تھام کیلئے اقدامات ناگزیر تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ٹیکس نظام میں اصلاحات کا عمل جاری ہے جس سے ملکی معیشت کو پروان چڑھانے میں مدد ملے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات