شاہد خاقان عباسی کا قصور نواز شریف کا نہ بکنے اور نہ جھکنے والا ساتھی ہونا ہے ، مریم اور نگزیب

جمعہ 19 جولائی 2019 19:30

شاہد خاقان عباسی کا قصور نواز شریف کا نہ بکنے اور نہ جھکنے والا ساتھی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کا قصور نواز شریف کا نہ بکنے اور نہ جھکنے والا ساتھی ہونا ہے ۔ جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا قصور نواز شریف کا نہ بکنے اور جھکنے والا ساتھی ہونا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نیب کی ٹیم بنا وارنٹ گرفتار کرنے آئے اور ٹانگیں کانپ رہی تھیں ۔ انہوںنے کہاکہ جے آئی ٹی کے بعد اب وزیراعظم کی گرفتاری بھی واٹس ایپ پر ہی کیا جانا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ جولائی 17 کا نوٹس شاہد خاقان کو ملا ہی نہیں پیشی 18 جولائی کی تھی وارنٹ 16 تاریخ کا نکلا ہوا تھا۔ انہوںنے کہاکہ شاہد خاقان کے حلقے میں ڈاکا ڈالا گیا قصور صرف نواز شریف کے لگاے ہوئے منصوبے مکمل کرنا تھا۔ انہوںنے کہاکہ شاہد خاقان کا قصور ہے کہ ملک 6 فیصد کے بجاے 3 فیصد پر ترقی کی شرح آ گئی۔