Live Updates

وزیراعظم کا دور ہ امریکہ میرے سمیت تمام پاکستانیوں کے لئے امید کی کرن ہے، عافیہ صدیقی کا وزیر اعظم کو خط

امید ہے آپ عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کرنے کے ساتھ اس مسئلہ کا حل نکالیں گے، عمران خان کو دورہ امریکہ سے قبل لکھے گئے خط کا متن

جمعہ 19 جولائی 2019 19:30

وزیراعظم کا دور ہ امریکہ میرے سمیت تمام پاکستانیوں کے لئے امید کی کرن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) امریکہ میں قید عافیہ صدیقی کی والدہ نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھا ہے جس میں کہاگیاہے کہ وزیراعظم کا دور ہ امریکہ میرے سمیت تمام پاکستانیوں کے لئے امید کی کرن ہے،امید ہے آپ عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کرنے کے ساتھ اس مسئلہ کا حل نکالیں گے۔ جمعہ کو عصمت صدیقی نے اپنے خط میں کہاکہ اپنی بیٹی کی قید کی وجہ سے میں جس کرب میں مبتلا ہوں، آپ اس سے یقیناً واقف ہیں۔

انہوںنے کہاکہ انتہائی رنجیدہ دل البتہ امید سے ایک مرتبہ پھر عافیہ کو بچانے کیلئے آپ سے درخواست کرتی ہوں۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی پاکستان کی عزت و توقیر کے مترادف ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کا دور ہ امریکہ میرے سمیت تمام پاکستانیوں کے لئے امید کی کرن ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ امید ہے آپ عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کرنے کے ساتھ اس مسئلہ کا حل نکالیں گے۔

انہوںنے کہاکہ یہ کام ایک حقیقی لیڈر ہی کرسکتا ہے، مجھے آپ سے قوی امید ہے، عصمت صدیقی نے اپنے خط میں وزیراعظم کو بیٹے کے طور پر پکارتے ہوئے ٹیلیفونک گفتگو کی بھی یاد دہانی کرائی ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم آپ اس تاریکی میں امید کی کرن ہیں، عافیہ صدیقی کی رہائی فرد واحد کا نہیں پوری قوم کا مسئلہ ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں دنیا پر باور کرانا ہے کہ ہم بیٹی بیچنے والے نہیں غیرت مند پاکستانی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ امریکہ و بھارت اپنے دہشت گرد ایجنٹوں کو بچانے کے لئے میدان میں آسکتے ہیں تو ہم اپنی بیٹی کو کیوں نہیں بچاسکتے۔انہوںنے کہاکہ عافیہ صدیقی امن و محبت کی داعی اور وزیراعظم کو اپنا ہیرو سمجھتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپنے خط میں وزیراعظم کو حوصلے، ہمت اور قوم کی صحیح ترجمانی کی دعائیں بھی کیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات