قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز کا سینٹ کا اجلاس 23جولائی تک بلائے جانے کاعندیہ

چند لوگوں کے لکھے خط کی کوئی حیثیت نہیں ،اپوزیشن قانون اور ضابطے کے اندرکام کرے، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 19 جولائی 2019 19:30

قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز کا سینٹ کا اجلاس 23جولائی تک بلائے جانے کاعندیہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز نے سینٹ کا اجلاس 23جولائی تک بلائے جانے کاعندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چند لوگوں کے لکھے خط کی کوئی حیثیت نہیں ،اپوزیشن قانون اور ضابطے کے اندرکام کرے ۔ جمعہ کوقائد ایوان سینیٹ شبلی فراز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے کسی کی خواہشات کو فالو نہیں کرنا ۔

انہوںنے کہاکہ قانون، رولنگ اور قواعد اہمیت رکھتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ صدر اور ویر اعظم کو بتا دیا کہ معاملے کو لٹکانا نہیں چاہتے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم جلد اجلاس بلائیں گے طول نہیں دینا چاہتے ۔ انہوںنے کہاکہ صدر کو قواعد 120 روز میں اجلاس بلانے کی اجازت دیتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سابق چیئرمین رضا ربانی کی رولنگ مستند دستاویز ہے ۔انہوںنے کہاکہ چند لوگوں کے لکھے خط کی کوئی حیثیت نہیں ،چودہ روز میں اجلاس بلانا ہے،23جولائی تک بلایا جائے گا ۔

انہوںنے کہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ سینیٹ جیسا ادارہ ٹینشن زدہ ماحول کا شکار ہو۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن قانون اور ضابطے کے اندر کام کرے ۔انہوںنے کہاکہ حزب اختلاف کی خواہش پر کچھ نہیں ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ رضا ربانی کی رولنگ قانونی حیثیت رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :