Live Updates

گورنر سندھ عمران اسماعیل ایک روزہ دورے پر (کل) ٹنڈو محمد خان پہنچیں گے

جمعہ 19 جولائی 2019 19:30

گورنر سندھ عمران اسماعیل ایک روزہ دورے پر (کل) ٹنڈو محمد خان پہنچیں ..
ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل ایک روزہ دورے پر کل بروز ہفتہ دن کے دو بجے ٹنڈومحمدخان پہنچیںگے، جہاں پر پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹنڈومحمدخان کے کارکنان سیری پر ان کا استقبال کریں گے اور سعید پور ٹکر میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر سید ذوالفقار علی شاھ کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے جس کے بعد وہ میڈیا سے بھی بات چیت کریں گے بعد ازاں وہ ڈگھ موری جائیں گے جہاں پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما الطاف نظامانی کی جانب سے دی گئی چائے پارٹی میں شرکت کریں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات