مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا700روپے مہنگاہوکرملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

جمعہ 19 جولائی 2019 20:03

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا700روپے مہنگاہوکرملکی تاریخ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) بین الاقومی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں16ڈالرکااضافہ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا700روپے مہنگاہوکرملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں16ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1422ڈالرسے بڑھ کر1438ڈالر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں700روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں600روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت83400روپے سے بڑھ کر84100روپے اوردس گرام سونے کی قیمت71485روپے سے بڑھ کر72085روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ۔جمعہ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت920.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت788.57روپے پرمستحکم رہی۔