اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے بڑے سالانہ اسلامی فنانس ایوارڈزجیت لئے

جمعہ 19 جولائی 2019 20:03

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے بڑے سالانہ اسلامی فنانس ایوارڈزجیت لئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) اسٹینڈرڈ بینک میں اسلامی بینکاری کے شعبے، صادق نے 2019 ایسیٹ ٹرپل اے اسلامی فنانس ایورڈز (2019 Asset AAA Islamic Finance Awards ) جیت لیے ہیں۔ بینک کو یہ ایوارڈز اُس کے صُکوک اور سرمایہ کاری کے لیے مشاورتی مہارتو ں کے علاوہ اسلامی بینکاری کے میدان میں اس کی خدمات اور پروڈکٹس کے اعتراف میں دئیے گئے ہیں۔

ان ایوارڈز کے بارے میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ صادق کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ریحان شیخ نے کہا: ’’ہمیں فخر ہے کہ ہماری اسلامی پیشکشوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔ عالمی بینکاری ایکو سسٹم میں اسلامی معیشت ، پہلے سے زیادہ، اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اُن ابتدائی بین الاقوامی بینکوں میں شامل ہے جنہوں نے اسلامی اقدار کے مطابق سولوشنز کا وسیع دستہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

یہ ایوارڈز سخت محنت اور اپنے کلائنٹس کی خواہشات کی تکمیل میں، شریعہ کے مطابق،جدید سولوشنز کی فراہمی کے لیے ہمارے عزم کی تائید ہے۔ صادق عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے ’سچا‘، اوریہ اسلامی مہارت کو اپنی مضبوط کاروباری فراست کے ساتھ جوڑتا ہے تاکہ اپنے کسٹمرز کو دونوں دنیاؤں کے اعتبار سے بہترین پروڈکٹ پیش کی جاسکے۔ اسلامی فنانس ہماری طویل المیعاد حکمت عملی کا اہم حصہ ہے اور ہم ،زیادہ اجتماعی سوچ کے ساتھ،اسلامی بینکاری کو اختیار کیے رہیں گے اور کلائنٹس کے لیے غیر معمولی تجربہ کے ساتھ اس کے مطلوبہ مقاصد پر توجہ دیتے رہیں گے۔

‘‘ اس سال کے آغاز سے اب تک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کومختلف مارکیٹوں سے تعلق رکھنے والے 44 ایوارڈز مل چکے ہیں جن میں ایشیا، یورپ اور مشرق وسطیٰ شامل ہیں۔یہ ایوارڈز بینک کی مختلف پروڈکٹس کو اجاگر کرتے ہیں جن میں کیپٹل مارکیٹ اور کارپوریٹ فنانس سے لے کر ریٹیل بینکاری اور اسلامی بینکاری شامل ہیں۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے ہیڈ آف اسلامی بینکاری، اظہر اسلم نے کہا: ’’یہ اعزازات اسلامی معیشت میں حصہ لینے کے لیے ہمارے لگن کی نمائندگی کے علاوہ اِس بات کی علامت ہیں کہ ہم اپنے کلائنٹس کو شریعت کے مطابق پروڈکٹس پیش کرتے ہیں جنہیں اُن کی بینکاری کے حوالے سے ضرورتیں پورا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

گزشتہ چند دہائیو ں کے دوران اسلامی فنانس نے بہت سفر طے کیا ہے اور ہمیں اِس کی نشوونما اور پاکستان میں ترقی کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ ہماری خصوصی ٹیم علماء کی نئی مشاورتی کمیٹی کے ساتھ کام جاری رکھے گی تاکہ ہم اپنے اسلامی بینکاری کے منصوبے کو وسعت دے سکیں اور ایسے جدید سولوشنز پیش کر سکیں جو ہمارے کلائنٹس کی اسلامی اقدار پر پورا اترتے ہوں۔

‘‘بینک کو ملنے والے اِن ایوارڈز میں ’’صکوک ایڈوائزر آف دی ایئر‘‘، ’’بیسٹ بینک فار ڈیجیٹل انوویشن‘‘ اور’’بیسٹ بینک کیپٹل صکوک‘‘ شامل ہیں۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ صادق کارپوریٹ فنانس، تجارتی بینکاری اور ریٹیل بینکاری کلائنٹس کے لیے اسلامی پروڈکٹس کا جامع سوئیٹ پیش کرتا ہے۔ اسے عالمی سطح پر اس کی صلاحیتوں اوراسناد کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔صادق کے کلائنٹس کاروبار کے تمام شعبوں میں پھیلے ہوئے ہیں اور ان میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :