پی آئی اے نے مالیاتی نتائج برائے سال2017ء کا اعلان کردیا

پی آئی اے کے خسارے میں مزید3 ارب روپے کا اضافہ، پی آئی اے کو سال 2017ء میں47.7 ارب روپے خسارے کا سامنا رہا، 2017ء میں پی آئی اے کا ریونیوبڑھ کر104ارب روپے ہوگیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 جولائی 2019 19:07

پی آئی اے نے مالیاتی نتائج برائے سال2017ء کا اعلان کردیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جولائی 2019ء) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے مالیاتی نتائج برائے سال2017ء کا اعلان کردیا ہے،پی آئی اے کے خسارے میں مزید3 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، پی آئی اے کو سال 2017ء میں47.7 ارب روپے خسارے کا سامنا رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے نے مالیاتی نتائج برائے سال2017ء کا اعلان کردیا ہے۔ پی آئی اے کے خسارے میں مزید3 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

سال 2016ء میں خسارہ 44.7 ارب روپے تھا۔ پی آئی اے کو سال 2017ء میں47.7 ارب روپے خسارے کا سامنا رہا۔ موجودہ خسارہ سال 2016ء کے مقابلے میں 3 ارب روپے سے زائد ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سال 2017 میں ایکسچینج خسارہ 2.2 ارب روپے رہا۔ سال2017 میں پی آئی اے کے ریونیو میں2 ارب روپے کا اضافہ تھا۔ قومی ایئرلائن کا ریونیوبڑھ کر104ارب روپے پرپہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

سال2017ء میں ایندھن اخراجات میں تقریباً 4 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

ایندھن کی مد میں اخراجات 27 ارب سے بڑھ کر31ارب روپے ہوگئے۔ پی آئی اے نے مالیاتی نتائج اسٹاک ایکسچینج کوبھیج دیئے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مالیاتی نتائج کااعلان ایک سال تاخیرسے کیا گیا۔ سال 2017 کی رپورٹ 2019 میں جاری کی گئی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کی بحالی کے لئے سنجیدہ ہے اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے جمعرات کو پی آئی اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پی آئی اے ہیڈ آفس کا پہلا دورہ تھا۔وفاقی وزیر کو پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے بریفنگ دی۔وفاقی وزیر کو پی آئی اے میں کی جانے والی اصلاحات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔غلام سرور خان نے کہاکہ پی آئی اے کی کار کردگی پر اطمینان ہے اور پی آئی اے کو حکومت کی جانب سے مکمل تعاون ملے گا۔ وفاقی وزیر نے خاص طور پی آئی اے کے طیاروں کی بحالی اور نئے روٹس شروع کرنے پر ایئر مارشل ارشد ملک کی کاوشوں کو سراہا۔