پشاور میں حادثات کی روک تھام کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری

جمعہ 19 جولائی 2019 20:31

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) صو بائی دارالحکومت پشاور میں حادثات کی روک تھام کیلئے سٹی ٹر یفک پو لیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر کا شف ذولفقار کی ہدایت پر ایس پی ہیڈکوارٹر فضل احمد جان کی نگرانی میں سٹی ٹر یفک پو لیس پشاور کا بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں،بغیر پر مٹ رکشوں اورپرائیوٹ کا ر بطور ٹیکسی استعمال کر نے والوں کے خلاف کاروائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور شہر کے مختلف سر کلز سے سٹی ٹریفک پو لیس کے اہلکاروں نے ہزاروں کے تعداد میں گاڑیوں کو ٹریفک ٹرمینل میں بند کر کے ان کے خلاف قانو نی کاروائی کی۔ چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایت کے مطابق جملہ ٹریفک آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ چالان دیتے عوام الناس کے ساتھ رویہ دوستانہ رکھیں اور تمام کاروائی سلام کلام کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر کی جائے۔واضح رہے کہ پشاور شہر میں پر ائیوٹ مو ٹر کا ر جو بطور ٹیکسی استعمال ہو رہے ہیں جبکہ عوام سے من پسند کرایہ وصول کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ بغیر پر مٹ رکشوں اور موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کاروائی عوام الناس کی مسلسل شکایات پر جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :