گورنر سندھ عمران اسماعیل سے چیئرمین ٹی اے ایس اے ایم سلیمان سنسوئے کی ملاقات

پالیسی سازی میں تھنک ٹینک کا اہم کردار ہوتا ہے، گورنر سندھ

جمعہ 19 جولائی 2019 20:37

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے چیئرمین ٹی اے ایس اے ایم سلیمان سنسوئے ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے چیئرمین ٹی اے ایس اے ایم سلیمان سینسوئے نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ترکی کے قونصل جنرل اور ریٹائرڈ سفیر اور اٹارنی ایٹ لاء ایدن نورہان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک ترکی اقتصادی تعاون میں اضافہ کی ضرورت، پاکستان میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کی دستیابی، کراچی کی معاشی اہمیت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ پاک ترک دو طرفہ برادرانہ تعلقات مشترکہ مفادات، خلوص اور باہمی احترام کی بنیاد پر وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی سازی میں تھنک ٹینک کا اہم کردار ہوتا ہے، مختلف ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے تھنک ٹینک بھی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین سلیمان سینسوئے نے کہا کہ پاکستان ہمارا قابل اعتماد دوست ہے، ترکی مستحکم و مضبوط او ر ترقی یافتہ پاکستان دیکھنے کا خواہش مند ہے اس ضمن میں ترکی کا پاکستان سے تعاون جاری رہے گا جبکہ رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے لئے TASAM اور CPLC کے مابین ایم او یو پر دستخط کئے جا چکے ہیں۔