مریم کی قمیض پر نواز شریف کی تصویر اور مطالبہ

قمیض پر بے گناہ نواز شریف کو رہا کرو کا مطالبہ درج ، جن کی شفقت اور دعائوں بھرے بے شمار پیغامات مجھے موصول ہو رہے ہیں بہت بہت شکریہ، یہی محبت اور سپورٹ میرا سرمایہ ہے، اپ سب سلامت رہیں، مریم کا ٹوئٹ

جمعہ 19 جولائی 2019 20:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز احتساب عدالت میں پیشی کے لیے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئیں تو انہوں نے سیاہ رنگ کا قمیض شلوار زیب تن کیا تھا جو توجہ نگاہ بن گیا۔ مریم نواز شریف کی سیاہ قمیض کے دامن پر ان yکے والد میاں نواز شریف کی تصویر چھپی ہوئی ہے، ساتھ ہی مطالبہ درج ہے کہ بے گناہ نواز شریف کو رہا کرو۔

اس کے نیچے یہی مطالبہ FREE NAWAZ SHARIF انگریزی میں تحریر ہے۔اپنی پیشی کے حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں کے نام پیغام تحریر کیا ہے کہ ’’آپ کا بھی اور آپ کے توسط سے ان سب کا جن کی شفقت اور دعائوں بھرے بے شمار پیغامات مجھے موصول ہو رہے ہیں بہت بہت شکریہ، یہی محبت اور سپورٹ میرا سرمایہ ہے، اپ سب سلامت رہیں۔

(جاری ہے)

‘‘روانگی کے وقت پارٹی کارکن جاتی امرائ میں جمع ہوئے، جنہوں نے قیادت کے حق میں نعرے لگائے۔ احتساب عدالت میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں، غیر متعلقہ افراد کا احاطہ عدالت میں داخلہ بند ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرنے پر مریم نواز کو طلب کر رکھاتھا