کراچی، زخمی ایس بی سی اے ملازم جاں بحق، سپاہی حادثے میں زخمی

جمعہ 19 جولائی 2019 20:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) کراچی میں گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی ای) کا ملازم دورانِ علاج دم توڑ گیا، حب ریور روڈ پر ٹریفک حادثے میں جیل پولیس کا سپاہی زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سوک سینٹر میں کی گئی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی کے ملازم اور یونین رہنما 55 سالہ سید اشرف شاہ اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں دوران ِعلاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

سید اشرف شاہ کو گزشتہ روز سوک سینٹر میں بابر نامی شخص نے تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا، ملزم کو پولیس نے اسلحے سمیت گرفتار کر لیا تھا۔اٴْدھر حب ریور روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے جیل پولیس کا اہلکار 40 سالہ افتخار زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔