حریم فاروق نے فلم ’’ہیر مان جا ‘‘ کے کردار ’’ہیر‘‘ کو اپنے کیریئر کا پسندیدہ کردار قرار دیدیا

جمعہ 19 جولائی 2019 20:55

حریم فاروق نے فلم ’’ہیر مان جا ‘‘ کے کردار ’’ہیر‘‘ کو اپنے کیریئر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) اداکارہ حریم فاروق نے فلم ’’ہیرمان جا‘‘ کے کردار ’’ہیر‘‘ کو اپنے کیریئر کا پسندیدہ کردار قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے حریم فاروق کاکہنا تھا کہ ہیرکا کردار ان کے دل کے بہت قریب ہے اور یہ اب تک کئے گئے کرداروں میں ان کا پسندیدہ کردار ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پرانے اداکاروں میں معین اختر اور بشری انصاری سے کافی متاثر ہیں جبکہ نئے اداکاروں میں صنم جنگ، ماہرہ خان اور صنم بلوچ بہت پسند ہیں۔حریم فاروق اور علی رحمان خان کی فلم ’’ہیر مان جا‘‘ عیدالا ضحی پر ریلیز ہو گی۔

متعلقہ عنوان :