پیپلز موومنٹ کی طرف سے فوجی گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون اور اسکی بھتیجی کے قتل کی مذمت

جمعہ 19 جولائی 2019 20:59

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی جموںوکشمیر پیپلز موومنٹ نے ضلع راجوری مین بھارتی فوج کی ایک گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون اور اسکی 7سالہ بھتیجی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے لام نوشہرہ میںبھارتی فوج کی ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 35سالہ کنیز بیگم اور اسکی سات سالہ بھتیجی روبیہ کوثر جاںبحق ہو گئی تھیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائ اور پیپلز موومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے جموں سے جاری ایک بیان میں اس واقعے میں ملوث فوجی ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انتظامیہ پر زوردیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کے مستقبل میں اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہیں ہو گا ۔