آسٹریلوی ٹیم 2019-20 سیزن کیلئے پاکستان، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی میزبانی کرے گی
جمعہ 19 جولائی 2019 20:59
(جاری ہے)
سیزن کے دوران آسٹریلوی مینز ٹیم پاکستان، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی جبکہ آسٹریلوی ویمنز ٹیم انگلینڈ، بھارت اور سری لنکا کے خلاف ایکشن میں نظر آئے گی۔
سیزن کے دوران آسٹریلوی مینز ٹیم دو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ بھی کھیلے گی اور 30 برس بعد نیوزی لینڈ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گی۔ آسٹریلوی مینز ٹیم اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 27 اکتوبر، دوسرا میچ 30 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم نومبر کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی میزبانی کرے گی۔ {دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 3 نومبر، دوسرا میچ 5 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 8 نومبر کو شیڈول ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 سے 16 دسمبر، دوسرا میچ 26 سے 30 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک کھیلا جائے گا۔اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم مارچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 13 مارچ، دوسرا میچ 15 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 20 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب آسٹریلوی ویمنز ٹیم ستمبر اور اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اس کے بعد آسٹریلوی ویمن ٹیم جنوری فروری میں انگلینڈ اور بھارت کے خلاف سہ ملکی سیریز کھیلے گیمزید کھیلوں کی خبریں
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں محمد علی کو شامل کرنے پر سابق امریکی فوجیوں سے سخت ردعمل ملا، انڈر ٹیکر نے انکشاف
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.