عظیم ویسٹ انڈین سابق کرکٹر ویون رچرڈ سے پاکستان کی کوچنگ کیلئے رابطہ کر لیا گیا

پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوچنگ کرنے والے سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کو بیٹنگ یا ہیڈ کوچ کی ذمے دارے سونپی جا سکتی ہے

جمعہ 19 جولائی 2019 21:06

عظیم ویسٹ انڈین سابق کرکٹر ویون رچرڈ سے پاکستان کی کوچنگ کیلئے رابطہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) عظیم ویسٹ انڈین سابق کرکٹر ویون رچرڈ سے پاکستان کی کوچنگ کیلئے رابطہ کر لیا گیا، پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوچنگ کرنے والے سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کو بیٹنگ یا ہیڈ کوچ کی ذمے دارے سونپی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے عظیم ویسٹ انڈین سابق کرکٹر ویون رچرڈ سے پاکستان کی کوچنگ کیلئے رابطہ کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوچنگ کرنے والے سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کو بیٹنگ یا ہیڈ کوچ کی ذمے دارے سونپی جا سکتی ہے۔ ویون رچرڈ کی کوچنگ میں پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 2 مرتبہ رن اپ رہی ہے، جبکہ ایک مرتبہ چیمپئن بننے میں بھی کامیاب ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ویوین رچرڈ کی پاکستانی کھلاڑیوں کیساتھ ذہنی ہم آہنگی بھی کافی اچھی ہے، اسی باعث پی سی بی نے سابق ویسٹ انڈین عظیم کرکٹر کو پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے عہدے کی پیش کش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، اور جلد حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ دوسری جانب سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔ انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہوتے وقت بھی اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ وہ پی سی بی کی جانب سے کسی دیگر ذمے دارے دیے جانے کی صورت میں دستیاب ہیں۔ امکان ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے سیٹ اپ کا اعلان کر دے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوچنگ اسٹاف کے علاوہ قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔