بھارت نے مقبوضہ کشمیرکوفرقہ وارانہ بنیادوںپر تقسیم کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا

جمعہ 19 جولائی 2019 21:08

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے وادی کشمیر میں مہاجر ہندو پنڈتوں کیلئے علیحدہ کالونیاں قائم کرنے کے ذریعے جموںوکشمیر کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کے اپنے منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گورنر ستیا پال ملک کی سربراہی میں اسٹیٹ ایڈمینسٹریٹو کونسل نے وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں 1680فلیٹوںپر مشتمل ٹرانزٹ کیمپوںکی تعمیر شروع کرنے کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :