Live Updates

وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی فردوس عاشق کی ملاقات

حکومت ریفارم ایجنڈے کو عوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے وزارت اطلاعات کے اقدامات سے آگاہ کیا yملکی مفاد اور معاشی استحکام کیلئے مشکل فیصلے کئے، عمران خان

جمعہ 19 جولائی 2019 21:28

وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی فردوس عاشق کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مشکل حالات میں باگ دوڑ سنبھالی اور معاشی استحکام و ملکی مفاد میں مشکل فیصلے کئے گزشتہ 10میں حکومت نے سماجی،معاشی،اقتصادی اور انتظامی شعبوں میں بے شمار اصلاحات متعارف کرائی ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیرا عظم عمران خان سے معاون خصوسی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں معاون خصوصی نے حکومت ریفارم ایجنڈے کو عوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے وزارت اطلاعات کے اقدامات سے آگاہ کیا اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بدترین حالات میں ملک کی باگ دوڑ سنبھالی اور معاشی استحکام و ملکی مفاد میں مشکل فیصلے کیے گزشتہ 10ماہ میں وفاقی حکومت نے سماجی ،معاشی،انتظامی اور اقتصادی شعبے میں بے شمار اصلاحات متعارف کرائی ہیں جن کی ماضی کے مقابلے میں مثال نہیں ملتی عمران خان نے کہا کہ ریاست مدینہ کے ماڈل کو سامنے رکھتے ہوئے مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود کمزور اور ضعیف طبقوں کیلئے اقدامات کیے ہیں احساس پروگرام جیسے منصوبے وعدوں کی جانب عملی پیشرفت ہے وزیر اعظم نے عوام الناس کو حکومتی پالیسوں سے آگاہ کرنے اور ملک اور قوم کے وسیع تر مفاد میں اٹھائے گئے اقدامات اجاگر کرنے کے حوالے سے وزارت اطلاعات کو قلیدی کردار ادا کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اطلاعات میڈیا کی معاونت سے عوام تک صیح معلومات پہنچائے اور پروپیگنڈا کو بے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کرے سزا و جزا کی روایت مضبوط کرنا حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم جزؤ ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات