کابل: افغان یونیورسٹی کے گیٹ پر دھماکے ،6 افراد ہلاک ،27زخمی

دھماکے کے وقت طالب علم امتحان دینے کے لیے یونیورسٹی کے دروازے پر انتظار میں تھے، سیکیورٹی فورسز پولیس ٹیم نے جائے وقوع کے نزدیک سے ایک اور بم ناکارہ بنادیا ہے،ترجمان فرامرز فردوس

جمعہ 19 جولائی 2019 21:33

کابل: افغان یونیورسٹی کے گیٹ پر دھماکے ،6 افراد ہلاک ،27زخمی
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان یونیورسٹی کے گیٹ کے قریب دھماکے سے 6 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔ افغان سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت طالب علم امتحان دینے کے لیے یونیورسٹی کے دروازے پر انتظار میں تھے۔واضح رہے کہ امریکا کی افغان امن کے لیے کوششوں کے باوجود افغان سیکیورٹی فورسز کو تقریبا روزانہ کی بنیاد پر طالبان جنگجوں کے حملوں کا سامنا ہے۔

دھماکے کی فوری طور پر کسی نہ ذمہ داری قبول نہیں کی۔

(جاری ہے)

اس سے چند گھنٹوں قبل طالبان جنگجوں نے افغانستان کے صوبے قندھار کے جنوبی شہر میں قائم پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر 2 گاڑیوں میں دھماکا کیا تھا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے تھے۔وزارت صحت کے ترجمان واحد معیار کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے باہر دھماکے کے بعد ہسپتال میں لائے گئے زخمیوں میں طالب علم بھی شامل ہیں۔عینی شاہد اور وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد ایک گاڑی میں آگ لگ گئی تھی۔کابل پولیس کے ترجمان فرامرز فردوس کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیم نے جائے وقوع کے نزدیک سے ایک اور بم ناکارہ بنادیا ہے۔