سی پیک کے نتیجے میں ملک بھر میں آئندہ پندرہ سال کے دوران آٹھ لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہونے کے امکانات ہیں

جمعہ 19 جولائی 2019 21:37

سی پیک کے نتیجے میں ملک بھر میں آئندہ پندرہ سال کے دوران آٹھ لاکھ نئی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) سی پیک کے نتیجے میں ملک بھر میں آئندہ پندرہ سال کے دوران آٹھ لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہونے کے امکانات ہیں سی پیک سنٹر آف ایکسلینس کی جانب سے حال ہی میں شائع ہونے والے ایک ورکنگ پیپر کے مطابق توانائی ، ریل او روڈ کے مختلف منصبوبوں کے نتیجے میں مالی سال 15سے مالی سال 18تک پورے ملک میں براہ راست ایک لاکھ چوبیس ہزار 417ملازمتیں پیدا ہو ئیں عالمی ادارہ محنت کے ایک تخمینہ کے مطابق سی پیک کے نتیجے میں ملک میں چار لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہو سکتی ہے جبکہ اطلاقی معاشیات کے تحقیقی مرکز نے سال 2015سے 2030کے عرصے میں سات لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہونے کے امکانات بتائے ہیں پلاننگ کمیشن کو توقع ہے کہ آئندہ پندرہ برسوں کے دوران ملک بھر میں سی پیک کے نتیجے میں آٹھ لاکھ نئی آسامیاں پیدا ہو چکی ہیں مالی سال 31تک مجوزہ 9خصوصی اقتصادی زونز کی تشکیل کو شمار کرنے کے بعد یہ تعداد بارہ لاکھ تک جانے کا تخمینہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :