صوبائی دارالحکومت پشاور میں حادثات کی روک تھام کے لیے سٹی ٹریفک پولیس کی کاروائی جاری

جمعہ 19 جولائی 2019 21:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) چیف ٹریفک آفیسر کاشف ذوالفقار کی ہدایت پرایس پی ہیڈ کوارٹر فضل احمد جان کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں ، بغیر پرمٹ رکشوں اور پرائیویٹ کار بطور ٹیکسی استعمال کرنے والے کے خلاف کاروائی جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور شہر کے مختلف سرکلز سے سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے ہزاروں کی تعداد میں گاڑیوں کو ٹریفک ٹرمینل میں بند کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایات کے مطابق جملہ ٹریفک آفسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ چالان دیتے وقت عوام الناس کے ساتھ رویہ دوستانہ رکھیں اور تمام کاروائی سلام کلام کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر کی جائے۔یاد رہے پشاور شہر میں پرائیویٹ موٹر کار جو بطور ٹیکسی استعمال ہو رہے ہیںجبکہ عوام سے من پسند کرایہ وصول کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ بغیر پرمٹ رکشوں اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی عوام الناس کی مسلسل شکایات پر جاری ہے۔