وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی کابینہ کا ایک اہم اجلاس کل بروز ہفتہ طلب کر لیا

جمعہ 19 جولائی 2019 22:02

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی کابینہ کا ایک اہم اجلاس کل بروز ہفتہ طلب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کا ایک اہم اجلاس کل بروز ہفتہ طلب کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں بائیس نکاتی ایجنڈے پر غور اور فیصلے کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کابینہ میں شامل تمام وزراء، مشیران اور معاونین شرکت کریں گے جبکہ اجلاس کے ایجنڈے میں پی ایچ اے سیالکوٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری، سیلاب سے متاثرین کے لئے مالی گرانٹ کی منظوری، پنجاب کنٹرول نارکوٹکس بورڈ کے قیام کی منظوری اور صوبے می سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم فیصلوں کے ساتھ ساتھ دیگر منظوریاں اور فیصلے بھی شامل ہیں۔