حجرہ شاہ مقیم: حادثات میں دو افراد جاں بحق ،دو نے خود کشی کر لی

زاہد کرنٹ لگنے سے جبکہ نعیمہ بی بی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوئی

جمعہ 19 جولائی 2019 22:02

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) حجرہ شاہ مقیم میں مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں کھجور والا میں بھی گھریلو ناچاکی پر مرزا کھوکھر نامی شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی،خود کشی کے دوسرے واقعہ میںنواحی گائون 38ٹو آر کی رہائشی عظمیٰ بی بی نے گھریلو ناچاکی پر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی جبکہ نواحی گائوں شریں میں گزشتہ روز حساس ادارے کا ملازم زاہد حسین چھٹی پر گھر آیا ہوا جو کہ اپنی زمینوں کو پانی لگانے ٹیوب ویل پر آیا اور جیسے ہی اس نے موٹر کو ہاتھ لگا تو کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا،آ ن لائن کے مطابق ٹریفک حادثہ میں میں نواحی گائوںپانچ ون آر کی رہائشی بائیس سالہ نعیمہ بی بی کو تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جسے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ دم توڑ گئی ۔