نیشنل فٹ بال چیلنج کپ کے لئے 20 رکنی قومی جونئیر ٹیم (پی ایف ایف ٹائیگرز)کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان،

کپتان دانیال حسین بخاری ہونگے

جمعہ 19 جولائی 2019 22:06

نیشنل فٹ بال چیلنج کپ کے لئے 20 رکنی قومی جونئیر ٹیم (پی ایف ایف ٹائیگرز)کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے نیشنل فٹ بالچیلنج کپ کے لئے 20 رکنی قومی جونئیر ٹیم (پی ایف ایف ٹائیگرز) کیکھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ قومی ٹیم کی قیادت دانیال حسین بخاری کریں گے جبکہ اسد اللہ نائب کپتان ہونگے۔ قومی جونئیر ٹیم کے ہیڈ کوچ گوہر زمان نے بتایاکہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سید اشفاق حسین شاہ نے 20 رکنی قومی جونئیر ٹیم (پی ایف ایف ٹائیگرز) کیکھلاڑیوں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔

دانیال حسین بخاری ٹیم کے کپتان اور اسد اللہ نائب کپتان ہونگے دیگر کھلاڑیوں میں نصیرخان، توثیق احمد، واجد علی، شفقت بشیر، رمیز انائب، دانش ممتاز، نیک عالم، عمر سعید، عبدالوحید، مبین خان، محمد یاسین، رضوان اللہ، اسد زمان، اصغرعلی، عباس خان، انور شاہ ، یاسر خان اور مراد خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیم کے ہیڈ کوچ گوہر زمان کی زیرنگرانی فضل غفار اور برہان بوبی ٹیم کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض جبکہ ٹیم منیجر کے فرائض رانا تنویر احمد نے انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نیکہا کہ نیشنل فٹ بال چیلنج کپ پشاور میں کھیلا جارہاہے چلنج کپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے،گروپ اے میں دفاعی چمپئن پاکستان ایئر فورس، نیشنل بینک آف پاکستان، پاکستان پولیس، ایشیا گھی ملز، گروپ بی میں سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان نیوی، پاکستان ٹیلی وڑن، گروپ سی میں پاکستان ا?رمی، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی، پاکستان ریلویز، پی ایف ایف ٹائیگرز جبکہ گروپ ڈی میں خان ریسرچ لیبارٹری (کے ا?رایل)، پاکستان واپڈا، کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) اور کراچی یونائیٹڈ شامل ہیں۔

اور پی ایف ایف ٹائیگرز ٹیم اپنے لیگ کے تین میچز کھیلے گی۔ پہلا میچ 22 جولائی کو پاکستان آرمی کے خلاف۔ دوسرا 25 جولائی کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے خلاف اور تیسرا میچ 28 جولائی کو پاکستان ریلوے کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ چار اگست تک جاری رہے گا