سپیرئیر کالج بھکر میں تھیلی سیمیا سے آگاہی اور عطیات کیلئے سیمینار کا انعقاد

جمعہ 19 جولائی 2019 22:39

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) اڈی پی او بھکر شائستہ ندیم کے زیر صدارت سپیرئیر کالج بھکر میں تھیلسیمیا سے آگاہی اور عطیات کیلئے سیمینار کا انعقادتفصیلات کے مطابق بھکر پولیس کے زیر سرپرستی تھیلسیمیا کے مرض سے آگاہی ، تشخیص اور خون کی فراہمی کیلئے جنوبی پنجاب کا پہلا تھیلسیمیا سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ سابقہ ڈی پی او بھکر خالد مسعود چوہدری کی ذاتی کاوشوں سے اپنی مدد آپ کے تحت ایک کروڑ سے زائد رقم خرچ کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بھکر میں بھکر تھیلسیمیاکیئر سنٹر (ٹرسٹ) بھکر تعمیر ہو چکا ہے۔

جو کہ نہ صرف بھکر بلکہ دیگر ملحقہ اضلاع کے تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو ادویات اور خون کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔ سماجی حلقوں کے طرف سے بھر پور تعاون میں شیخ محمد ایوب(چیرمین سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی بھکر) کی خدمات نمایا ںرہی ہیں جواس تھیلیسیماسنٹرکے صدر ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک مذکورہ سنٹر میں 400سے زائد بچے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جن کا علاج معالجہ کیا جارہا ہے۔

ڈی پی او بھکر اوربھکر پولیس کے دیگر افسران و ملازمان تھیلسیمیا سنٹر کی تعمیر ، انتظام و انصرام اور آگاہی کے حوالے سے بھر پور ادا کررہے ہیں۔ سنٹر انتظامیہ اور بھکر پولیس کی مشترکہ کاوشوں سے تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینارز کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ عوام الناس کیلئے ریلیاں اور واک کے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔اس ضمن میں سپیرئیر کالج بھکر میں آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

سیمینار کی مہمان خصوصی ڈی پی او بھکر شائستہ ندیم(چیئر پرسن تھیلسیمیا سنٹر) تھیں۔ جبکہ شیخ محمد ایوب صدر تھیلیسیمیا سنٹر، رانا محمدحنیف (صدرانجمن تاجران )، قاضی احمد ظفر(پرنسپل سپیرئیر کالج بھکر) ، دیگر معززین شہر، میڈیا نمائندگان اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار میں تھیلسیمیا کے مرض کے اسباب، تشخیص، تدارک، علاج اور بلڈ ڈونیشن کے حوالے سے روشنی ڈالی گئی۔ سماجی حلقوں کی طرف سے بھکر پولیس کے زیر سرپرستی چلنے والے تھیلسیمیا سنٹر کی بھر پور پذیرائی کی گئی اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا گیا۔ خون کے عطیات کیلئے کالج میں بلڈکیمپ لگایا گیا جس میں طلباء اور طالبات نے تھیلسیمیا کے بچوں کیلئے خون کے عطیات دیے

متعلقہ عنوان :