چھوٹالاہور، تحصیل کونسل لاہورکے اجلاس میں 35 کروڑ58 لاکھ روپے سے زائدکابجٹ پیش ہونے پر ہاؤس میں زبردست بحث

ترقیاتی کاموں کیلئی20 کروڑ25 لاکھ سے زائد جبکہ غیرترقیاتی مدوں کیلئے 11 کروڑ26 لاکھ روپے سے زائد رقم مختص کی گئی × اجلاس کے موقع پر اپوزیشن اوربعض تحصیل حکومتی ارکان نے بھی بعض مختلف مدوں کی شدیدمخالفت کرکے اسے غیرضروری قراردیدیا

جمعہ 19 جولائی 2019 22:41

چھوٹالاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) تحصیل کونسل لاہورکے اجلاس میں 35 کروڑ58 لاکھ روپے سے زائدکابجٹ پیش ہونے پر ہاؤس میں زبردست بحث، ترقیاتی کاموں کیلئی20 کروڑ25 لاکھ سے زائد جبکہ غیرترقیاتی مدوں کیلئے 11 کروڑ26 لاکھ روپے سے زائد رقم مختص کی گئی تھی، اجلاس سے ارکین کونسل اسماعیل خان،سہیل انور،جان محمد،اسدزمان ،اپوزیشن لیڈر فہیم خان،مستجاب خان اورذوالفقارعلی نے خطاب کیااس موقع پر اپوزیشن اوربعض تحصیل حکومتی ارکان نے بھی بعض مختلف مدوں کی شدیدمخالفت کرکے اسے غیرضروری قراردیدیا، پیش کردہ بجٹ اراکین کونسل کی تجاویزپر ردوبدل کے بعد پیرکے روز طلب کی گئی اجلاس میں متفقہ طورپرمنظورہونے کاامکان۔

اجلاس سے خطاب میںاپوزیشن رکن مستجاب خان ایڈوکیٹ نے جن بعض مدوں کیلئے رکھی گئی رقم کی مخالفت کی اسمیں سولر لائٹس پر اعتراض کرتے ہوئے انکاکہناتھاکہ سولرلائٹس کی مرمت کیلئے بجٹ میں 40 لاکھ روپے رکھی گئی ہیں سولر لائٹس سسٹم پر ہمارے پہلے بھی لاکھوں روپے برباد ہوئے اگرنصب شدہ لائٹس الیکٹرک سپلائی پرکنورٹ کی جائیں تومیرے خیال میں پورے چار سالوں میں اسکے بجلی بلز40 لاکھ روپے نہیں آئیںگے مچھرمار سپرے کیلئے ادویات کی مدمیں پچھلے سال بھی 5 لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے جس میں صرف43 ہزار روپے خرچ ہوسکے امسال10 لاکھ روپے رکھنے کاکیاجوازبنتاہے انکایہ بھی کہناتھاکہ کسی بھی قومی دن منانے کیلئے بجٹ میں رقم رکھنے سے میں شدیداختلاف کرتاہوں کہ لوگ دووقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں اورہم قومی دولت سے قومی دن منانے کے مزے اُڑاتے جائیں جوسراسر ناانصافی ہے ایک دفعہ کمپیوٹرزخریدے جاچکے ہیںجوتمام دفاتر میں اب بھی پڑے ٹھیک ٹھاک چل رہے ہیں اور جس سے موجودہ ضرورتیں پوری ہوچکی ہیں اسکے باوجود مزیدکمپیوٹرزپرچیزکرنے کیلئے بجٹ رکھنا مناسب نہیں فرنیچرزکیلئے 10 لاکھ روپے رکھنا بہت زیادہ ہے اس پرنظرثانی کرکے کم کی جائے گاڑیوںکی خریداری کیلئے پچھلے سال 25 لاکھ روپے جبکہ امسال 50 لاکھ روپے کیوں رکھے گئے جبکہ تحصیل ناظم اورٹی ایم او کے پاس پہلے سے سرکاری گاڑیاں موجود ہیںجسکے علاوہ اراکین کونسل کی تفریحی دوروں کیلئے مختص بجٹ ٹوٹلی ختم کرکے تمام غیرضروری بجٹ کسی عوامی اجتماعی مفادات کے تحت کسی ترقیاتی مدوںمیں ایڈجسٹ کی جائے اس موقع پر حکومتی رکن ذوالفقارعلی نے اپنے خطاب میں کہاکہ مچھرمارادویات کیلئے مختص رقم سمیت فیول چاجزکی مدمیں 30 لاکھ روپے رکھنا تعجب خیزبھی ہے اورمعنی خیزبھی۔

(جاری ہے)

اس پرنظرثانی کی جائے سٹریٹ لائٹس سامان کیلئے 40 لاکھ روپے توکیا80 لاکھ روپے بھی رکھے جائیں تاہم تمام کونسلوںکومساوی بنیادوںپر سٹریٹس لائٹس مہیابھی کی جائیںلائٹس کی مرمت پر گزشتہ سال کے دوران 3 لاکھ 79 ہزار روپے توخرچ ہوئے جبکہ آج بھی اسکی خستہ حالی سب کے سامنے ہے بجٹ سے تعمیرریسٹ ہاؤس کاجملہ ہی ختم ہوناچاہیے تمام کونسلوں کووومن ویلفیئر سنٹرز،سلائٹرز،سپورٹس اوریوتھ ویلفیئر جیسے کاموں کیلئے بجٹ میں رقم مختص کی جائیں جس سے لوگوں کوفائدہ ملے تحصیل رزڑ سے ٹی ایم اے لاہورکی فائربریگیڈ گاڑی واپس لانے کیلئے بھی اقدامات کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :