ہنگو،پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں 19 ملزمان سمیت 25 مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 19 جولائی 2019 22:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) ضلعی پولیس سربراہ ہنگواحسان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پرجرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکے خلاف وضلع بھرکے مختلف تھانوں کے علاقہ جات میںسرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران پولیس نی19ملزمان سمیت25مشتبہ افرادکوگرفتارکرکے اسلحہ و منشیات برآمدکرلیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق صدرکے علاقہ میں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکل سواروں کپتان خان ولدخان افضل،فضل الرحمن ولدشیرین بازساکنان طورہ غنڈہ کے قبضے سی1000گرام آئیس برامدکرکے موٹرسائیکل بھی قبضیمیںلے لیا۔

پولیس کے مطابق مجموعی طورپر2کلاشنکوف،4پستول،4چارجر،1000گرام ائیس405گرام چرس اور380مختلف بورکے کارتوس برآمدکرکے قبضہ میں لینے کیساتھ ساتھ شہری علاقوں میں11حساس مقامات،12ہاؤسیز،4ہوٹلز،6سکولز،220مختلف گاڑیوں اور30موٹرسائیکلوں کی پراپرچیکنگ کا عمل مکمل کیاگیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوکے مطابق جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصر کوہرصورت قانون کے کٹہرے میں لاکھڑاکریں گے اورقانون کی بالادستی اورپاسداری کویقینی بنائیںگے۔