جے یو آئی کے ذمہ داران کراچی جلسے کو چیلنج سمجھ کربھرپورعوامی شرکت یقینی بنانے کیلئے تیاریاں کریں،علامہ راشد خالد محمود سومرو

مولانا عبدالکریم عابد کاجلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع کورنگی کا دورہ، شمسی سوسائٹی شاہ فیصل اورنورانی بستی میں سینئر ارکان سے خطاب

جمعہ 19 جولائی 2019 22:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد خالد محمود سومرو اور صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابدنے کہا ہے کہ جے یو آئی ملک پر مسلط مینڈیٹ چور حکمرانوں کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد میںبنیادی کردار ادا کرے گی،کراچی کے تمام اضلاع اور صوبائی حلقوں کے ذمہ داران کراچی جلسے کو چیلنج سمجھ کربھرپورعوامی شرکت یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن تیاری کریں، جلسے سے جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرمولانا عبدالغفورحیدری،صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ راشد خالد محمودسومرو بھی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

مولانا عبدالکریم عابد نے جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع کورنگی کے دورے کے دوران شمسی سوسائٹی شاہ فیصل ٹاؤن میںجے یوآئی پی ایس 92 اور ماتحت یونٹس کے ارکان عاملہ اورنورانی بستی کورنگی میں پی ایس 97 میں ارکان سے خطاب کیا،اس موقع پر ضلع کورنگی کراچی کے امیر مولانا مفتی عبدالحق عثمانی ، جنرل سیکرٹری قاری فیض الرحمن عابد،قاری غلا م یاسین،مولانا صابر اشرفی ،مولانا محب اللہ، قاری عبدالرزاق قمر، مولانا فاروق خلیل،مولانا قاری محمد اکرم، قاری خطیب شاہ ، مولانا مفتی محمد بخاری،ایڈوکیٹ رمضان اعوان،مولانا معین الرشید ، معین اختر میو ، مولانا فضل الرحمن، مفتی سعید، قاضی محمد ادریس، عبدالغفار، بھائی، جمال عبدالناصر اور فیض اللہ عباسی سمیت سینئرارکان شریک ہوئے،،اس موقع پر تمام ذمہ داران نے جلسے کی تیاری کے حوالے سے بھر پورتیاریوں کی یقین دہانی کرائی،اجلاس سے خطاب میں مولانا عبدالکریم عابدنے کہاکہ پشاور اور کوئٹہ کے ملین مارچ اورکراچی میںیوم سیاہ کا بھرپورجلسہ ووٹ چور حکمرانوںکے تابوت میںآخری کیل ثابت ہو گا،ہم عوامی طاقت اور پرامن سیاسی جدوجہد کے ذریعے عوام و اسلام دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے اوران کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا،25جولائی کوکراچی کے غیرت مند شہری عوامی مینڈیٹ چوری کرکے چوردروازے سے لائے گئے سلیکٹیڈکے خلاف جلسہ عام کو کامیاب کرکے ریجکٹڈ حکومت کے ہوش اڑا دیں گے۔