Live Updates

امریکی صدر نے وزیراعظم کے وائٹ ہاوس کے دورے کی خواہش کا اظہار کردیا

عمران خان 3 روزہ دورہ امریکا کیلئے 21 جولائی کو روانہ ہوں گے اور واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں قیام کریں گے، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ انہیں امریکی صدارتی محل میں ٹھہرانے کا خواہاں

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 جولائی 2019 19:59

امریکی صدر نے وزیراعظم کے وائٹ ہاوس کے دورے کی خواہش کا اظہار کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی2019ء) امریکی صدر نے وزیراعظم کے وائٹ ہاوس کے دورے کی خواہش کا اظہار کردیا، عمران خان 3 روزہ دورہ امریکا کیلئے 21 جولائی کو روانہ ہوں گے اور واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں قیام کریں گے، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ انہیں امریکی صدارتی محل میں ٹھہرانے کا خواہاں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے قبل ہی واشنگٹن میں پہنچ گئے ہیں۔

جمعہ کے روز وزیر خارجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش ہے کہ ززیراعظم عمران خان امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس کا دورہ کریں۔ امریکی صدر خود وزیراعظم عمران خان کا وائٹ ہاوس میں استقبال کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے مختصر دورہ امریکا کے دوران 2 مرتبہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔ وزیراعظم دورہ امریکا کے درمیان ورلڈ بینک کے حکام اور تاجروں سے بھی خصوصی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم پاکستانی بزنس سمٹ سے بھی خصوصی خطاب کریں گے۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان ایک کمرشل فلائیٹ کے ذریعے امریکا پہنچیں گے، اور واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں قیام کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کفایت شعاری مہم کو فروغ دینے کیلئے خصوصی طیارے سے امریکا جانے سے گریز کریں گے، اور واشنگٹن میں مہنگے ہوٹل میں قیام کرنے کی بجائے پاکستانی سفارت خانے میں ہی قیام کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر کل 60 ہزار ڈالرز کا خرچ آئے گا۔
                                                                                                                                      

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات