لیڈا ایمپلائز یونین حب کو موسی فائونڈیشن کی جانب سے ایمبولینس کا عطیہ

جمعہ 19 جولائی 2019 23:03

لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) لیڈا ایمپلائز یونین حب کو موسی فائونڈیشن کی جانب سے ایمبولینس عطیہ کیاگیا ایمبولینس کی چابی موسی فائونڈیشن کے چیئرمین آصف موسیٰ نے ایم ڈی لیڈا محمد اسلم ترین کے حوالے کی اس حوالے سے لیڈا سبزسبرے میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب میں ایم ڈی لیڈا محمد اسلم ترین، ایف سی کرنل جمیشد خان ، اے ایس پی حب نوید عالم ، اے سی حب مہر اللہ بادینی، لیڈا کے افسران شفیق قاسمی، سہیل احمد، اسلم عالیانی، مہتاب حسین، اسلم مگسی ، حلیم لاسی لیڈا ایمپلائز یونین کے صدر فیض محمد بلوچ ، جنرل سیکرٹری اسماعیل بلوچ سمیت دیگر علاقائی معززین موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موسی فائونڈیشن کے چیئرمین آصف موسیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیڈا ایمپلائز یونین کے عہدیداران کو ایمبولینس کے ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ان کو اپنی فائونڈیشن کی جانب سے ایک ایمبولینس عطیہ کی ہیں انہوں نے کہا کہ انشا اللہ مزید بھی ضلع لسبیلہ میں فلاح کاموں کیلئے ہماری فائونڈیشن ہمہ وقت تیار ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری فائونڈیشن نے تحصیل گڈانی میں ایک فری میڈیکل کیمپ لگایا تھا جس میں کہیں غریبوں کامفت علاج اور ادویات تقسیم کی تھیں اور جن مریضوں کو مزید علاج کی ضرورت تھی ان مریضوں کو کراچی میں مکمل علاج معالجہ کروایا تھا انہوں نے کہا کہ ہم لیڈا اور لسبیلہ کے عوام کیلئے فلاح کاموں کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں تقریب سے لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی لیڈا کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد اسلم ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسی فائونڈیشن کے زمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے لیڈا ایمپلائز یونین کیلئے ایک ایمبولینس دی ہیں اور انشا اللہ موسی فائونڈیشن کو مزید لسبیلہ میں فلاح کاموں کیلئے حصہ لینے کا مشورہ دئیے گے انہوں نے کہا کہ انشا اللہ 24 گھنٹے ایمبولینس سروس جاری رہے گی اور کوشش کریں گے کہ محکمہ صحت کے زمہ داران سے ملاقات کرکے ایمبولینس کو آپریٹ کرنے کیلئے ہمارے ایک اہلکار کو باقاعدہ ٹریننگ دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی حب کے دوسرے صنعت کار بھی لسبیلہ میں فلاح کاموں میں حصہ لیے اور شہر کی خوبصورتی میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر تقریب سے لیڈا ایمپلائز یونین کے صدر فیض محمد بلوچ نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :