Live Updates

ن)لیگ سیاسی منافقت کا شکار ہے،بوکھلاہٹ اور افراتفری کے عالم میں ہیں انہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا کیا کہیں اور کیا نہ کہیں،فردوس عاشق اعوان

بیگم صفدر اعوان صاحبہ!بے گناہی کے ثبوت عدالت میں پیش کریں انہیں بلیک میل کرنے کی کو شش نہ کریں،معاون خصوصی کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 19 جولائی 2019 23:08

ن)لیگ سیاسی منافقت کا شکار ہے،بوکھلاہٹ اور افراتفری کے عالم میں ہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) وزیر اعظم کی معا ون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سیاسی منافقت کا شکار ہے،بوکھلاہٹ اور افراتفری کے عالم میں ہیں انہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا کیا کہیں اور کیا نہ کہیں،بیگم صفدر اعوان صاحبہ!بے گناہی کے ثبوت عدالت میں پیش کریں انہیں بلیک میل کرنے کی کو شش نہ کریں۔

ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ایک طرف کہتے ہیں کہ وزیراعظم کی حیثیت کیا ہی دوسری طرف واویلا مچارہے ہیں کہ سب کچھ عمران خان کروا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تضادات سے بھر پور دعووں والی جماعت کا بیانیہ پنکچر ہو چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ بیگم صفدر صاحبہ!آپ اور آپ کی جماعت کی تاریخ سمجھوتوں سے عبارت ہے،وہ سمجھوتے چاہے ذاتی ہوں یا سیاسی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تاریخی سمجھوتوں کا شکار خاندان کس منہ سے اصولوں کی بات کرتا ہے،مسلم لیگ ن کبھی بھی عوام کی نہیں خواص کی جماعت رہی،مزاحمت اور اصول پسندی آپ کے خمیر میں ہی نہیں۔ آپ حکومت میں ہو ں تو لوگوں کے گلے پکڑتے ہیں اور اقتدار سے باہر ہوں تو پائوں پڑ جاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جمہوریت کی پیٹھ پر چھرا تب گھونپاگیا جب آپ کے بڑوں نے یونس حبیب سے پیسے لے کر آئی جے آئی بنائی۔

انہوںنے کہاکہ اپنے کارکنوں اور عوام کو بے آسرا چھوڑ کر صندوقوں سمیت سرور پیلس میں سرور کرنے والوں کے منہ سے جمہوریت اور اصول پسندی کی بات مضحکہ خیز ہے۔انہوںنے کہاکہ پرنس مقرّن کا لہرایاہوا معاھدہ ابھی بھی عوام کے ذہنوں میں تازہ ہے۔انہوںنے کہاکہ آپ نے اپنے دورِ اقتدار میں ہر قدم پر سمجھوتے کیے۔چاہے مشاہد اللہ خان کا استعفیٰ ہو یا پرویز رشیدکا۔

انہوںنے کہاکہ بیگم صفدر اعوان صاحبہ!بے گناہی کے ثبوت عدالت میں پیش کریں انہیں بلیک میل کرنے کی کو شش نہ کریں۔انہوںنے کہاکہ آپ کے ہاں جسٹس قیوم کی عدالت ہی معتبر ہے یا بریف کیس اٹھانے والیرفیق تارڑ ہی معزز ٹھرائے جاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آپ نے ہمیشہ حسب منشاء اور سہولت کے مطابق عدالتوں اور اٴْن کے فیصلوں کا احترام کیا۔انہوںنے کہاکہ اگر آپ نے اٴْلٹے سیدھے انٹرویوز اور بیانات نہ دیے ہوتے تو آج آپ کے ابوجیل اور بھائی مفرور نہ ہوتے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام عام انتخابات میں کرپشن کے خلاف نکلے، انہوں نے کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے عمران خان کو لٴْٹیروںسے حساب لینے کا مینڈیٹ دیا۔ انہوںنے کہاکہ جمہوریت کو لہو لہان کرنے کا سہرا ہمیشہ آپ کے سر رہا ،ورثے میں ملی حیثیت عوامی رنگ اور طاقت سے محروم ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ بیگم صفدر اعوان صاحبہ! آپ کے نزدیک وہ آواز آزاد ہے جو آپ کے مفاد میں ہو۔

ایک اخبار کا ایک صفحے پر چھپنا قارئین کے ذہن میں ابھی تک تازہ ہے۔انہوںنے کہاکہ دراصل ملک میں پہلی بار انہونیاں ہو رہی ہیں قانون کا سب پر یکساں اطلاق شروع ہو چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ لوٹے ہوئے مال کی واپسی کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔ کبھی لوٹا ہو ا مال کسی نے واپس نہیں کیا مگر اب واپس کرنا پڑ رہا ہے یہی تکلیف انہیں کھائے جار رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات