Live Updates

یوسف کومشرف نے بھی قید کیا تھا آج تم بھی کرلو، حسین نواز

یاد رکھنا جھوٹ کے سمندرمیں تم خود ہی غرق ہوں گے، جہانگیرترین کا لندن محل، عمران خان، علیمہ خان، خسرو بختیار کی جائیدادیں کیا کیا گنواؤں؟ سابق وزیراعظم نواز کے صاحبزادے حسین نواز کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 جولائی 2019 20:52

یوسف کومشرف نے بھی قید کیا تھا آج تم بھی کرلو، حسین نواز
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جولائی 2019ء) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ یوسف کومشرف نے بھی قید کیا تھا آج تم بھی کرلو، یاد رکھنا جھوٹ کے سمندرمیں تم خود ہی غرق ہوں گے، جہانگیرترین کا لندن محل،عمران خان،علیمہ خان،خسرو بختیار کی جائیدادیں کیا کیا گنواؤں؟ انہوں نے اپنے چچا عباس شریف کے بیٹے یوسف عباس کی طلبی کے ردعمل میں کہا کہ جہانگیر ترین کا لندن میں محل عمران خان کا بنی گالہ اور علیمہ خان صاحبہ کی جائیدادیں خسرو بختیار کی جائیدادیں کیا کیا اور گنواؤں۔

اس بیچارے یوسف کو لڑکپن میں مشرف نے قید کر لیا تھا آج تم بھی کر لو لیکن یاد رکھنا جھوٹ کا سمندر جو تم نے بنایا ہے اس میں تمہیں غرق ہوں گے۔
واضح رہے نیب نے قائد ن لیگ نوازشریف کے تیسرے بھائی کی اولاد بھی نیب کے ریڈارپر آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

نیب نےعباس شریف مرحوم کے بیٹے یوسف عباس کوطلب کرلیا۔ یوسف عباس شریف کو23 جولائی کونیب لاہورمیں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یوسف عباس سے چوہدری شوگرملزسے متعلق مالی، چوہدری شوگرملزکے حصص کی خریدوفروخت اورمالکان ک اریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے ان سوالات کے جوابات بھی طلب کیے کہ درآمد کی گئی چینی کے عوض ملنے والی رقوم کی تفصیلات اورچینی کی قیمت کیسے وصول کی گئی؟ کس کس ملک سے چینی کےعوض کتنے پیسےآئے؟ بتایا گیا کہ شمیم شوگرملزکی انویسٹمنٹ اورقرضوں کی تفصیل بھی نیب نے طلب کرلی ہیں۔

عباس شریف سے مختلف اداروں کو دیئے گئے80 کروڑ کے قرض کی تفصیل بھی طلب کرلی ہیں۔ دوسری جانب احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب )کی جانب سے دائر جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کی درخواست خارج کردی۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مریم نواز کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے عدالت میں دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں ٹرسٹ ڈیڈ جعلی تھی۔ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت میں درخواست دائر کرنا نیب کا اختیار نہیں تھا بلکہ یہ عدالت کے خصوصی دائرہ اختیار میں آتا ہے اور درخواست دائر کرنے کی 30 روز کی قانونی مدت بھی ختم ہوچکی لہذا نیب کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا جائے۔

احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مریم نواز کے خلاف نیب کی جانب سے دائر جعلی ٹرسٹ ڈیڈ ریفرنس کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔ عدالت نے حکم دیا کہ اپیل ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے لہذا مذکورہ درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات