Live Updates

نیب کا حکم :شہبازشریف خاندان کے مختلف بنکوں میں لگ بھگ ڈیڑھ سو اکائونٹس منجمد کردیئے گئے

بند کیے گئے کھاتوں میں شہبازشریف سمیت انکے بیٹے حمزہ اورسلمان شہباز کے اکاونٹس بھی شامل ہیں

جمعہ 19 جولائی 2019 23:12

نیب کا حکم :شہبازشریف خاندان کے مختلف بنکوں میں لگ بھگ ڈیڑھ سو اکائونٹس ..
ٴلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) قومی احتساب بیورو(نیب) کے حکم پرشہبازشریف خاندان کے مختلف بنکوں میں لگ بھگ ڈیڑھ سو اکائونٹسمنجمد کردیئے گئے ہیں۔ بند کیے گئے کھاتوں میں شہبازشریف سمیت انکے بیٹے حمزہ اورسلمان شہباز کے اکاونٹس بھی شامل ہیں۔ " میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی جانب سے رابعہ عمران، مہرانسائ اور نصرت شہباز سمیت عائشہ ہارون کے اکاونٹس بھی منجمد کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیسز کی وجہ سے کیا گیا جن کی تحقیقات کے دوران شہباز شریف تسلی بخش جوابات نہیں دے پائے اور ترسیلات زر کی تمام تر تفصیلات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ جلد ریونیو، ایکسائز اور دیگر متعلقہ مالیاتی اداروں کو بھی اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے خط بھیجوا دیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کے اثاثے عارضی طور پر منجمد کروائے جائیں گے اور جب تک سابق وزیراعلیٰ پنجاب اپنی جائیداد سے متعلق نیب کو مطمئن نہیں کرتے تب تک یہ اثاثے منجمد رہیں گے۔واضح رہے کہ نیب لاہور کی طرف سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ 15جولائی کو سامنے آیاتھا
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات