Live Updates

وزیراعظم عمران خان دنیا کے مقبول ترین رہنماوں کی فہرست میں شامل کر لیے گئے

مقبولیت میں ترک صدر طیب اردگان اور دیگر بڑی بڑی عالمی شخصیات کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، یوگوو نامی غیر ملکی ادارے کی جانب سے ترتیب دی گئی فہرست میں عمران خان کی 9 درجے ترقی، 19 ویں نمبر پر آگئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 جولائی 2019 21:31

وزیراعظم عمران خان دنیا کے مقبول ترین رہنماوں کی فہرست میں شامل کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی2019ء) وزیراعظم عمران خان دنیا کے مقبول ترین رہنماوں کی فہرست میں شامل کر لیے گئے، مقبولیت میں ترک صدر طیب اردگان اور دیگر بڑی بڑی عالمی شخصیات کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، یوگوو نامی غیر ملکی ادارے کی جانب سے ترتیب دی گئی فہرست میں عمران خان کی 9 درجے ترقی، 17 ویں نمبر پر آگئے۔ تفصیلات کے مطابق یوگوو نامی غیر ملکی ادارے کی جانب سے دنیا کے مقبول ترین رہنماوں کی تازہ ترین فہرست جاری کی گئی ہے۔

یوگوو کی جانب سے ہر سال دنیا کے مقبول ترین رہنماوں کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ گزشتہ برس اس فہرست میں وزیراعظم عمران خان بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان اس سال بھی دنیا کے مقبول ترین رہنماوں کی فہرست میں نہ صرف دوبارہ جگہ بنانے میں کامیاب رہے، بلکہ اس مرتبہ ان کی ترقی بھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان یوگوو کی جانب سے ترتیب دی گئی عالمی رہنماوں کی فہرست میں 9 درجے ترقی کرنے میں کامیاب رہے۔

وزیراعظم عمران خان دنیا کے 17 ویں مقبول ترین رہنما قرار دیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے مقبولیت میں ترک صدر طیب اردگان سمیت کئی دیگر عالمی رہنماوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس فہرست میں مائیکروسافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس اور سابق امریکی صدر بارک اوباما کو دنیا کے مقبول ترین افراد قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ اس فہرست میں چینی صدر کا نام بھی شامل ہے۔

چینی صدر کے علاوہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، عظیم بالی وڈ اداکار امیتاب بچن، معروف فٹبالر کریسٹونو رونالڈو، لیونل میسی سمیت کئی دیگر شخصیات بھی شامل کی گئی ہیں۔ اس فہرست میں پاکستان کی ایک اور شخصیت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ فہرست مین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو دنیا کی چھٹی مقبول ترین خاتون ہونے کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات