ہر شخص کی حقیقی آمدن پر ٹیکس لگانا ناگزیر،کسی نے 50 ہزار کی شاپنگ کی ہے تو شناختی کارڈ دکھانا پڑیگا، چیئر مین ایف بی آر
ٹیکس فری ماحول کے عادی لوگ شناختی کارڈ کی شرط کی مخالفت کررہے ہیں ، معیشت کو دستاویزی بنانے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، شبر زیدی ایف بی آر بے نامی بینک اکاؤنٹس یا ٹرانزیکشن کے خلاف ایکشن لینے کا پابند ہے، بے نامی داروں کے خلاف کریک ڈاؤن نہیں بلکہ ایکشن لینے جارہے ہیں،40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کو ختم کردیا ہے، جس پر ہاتھ ڈالو کہتا ہے میرا پرائز بانڈ نکلا ہے، میرا تو آج تک انعام نہیں نکلا، خطاب
جمعہ 19 جولائی 2019 23:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر بے نامی بینک اکاؤنٹس یا ٹرانزیکشن کے خلاف ایکشن لینے کا پابند ہے، بے نامی داروں کے خلاف کریک ڈاؤن نہیں بلکہ ایکشن لینے جارہے ہیں۔
انہورںنے کہاکہ بے نامی کا قانون بنا دیا ہے جس پر عمل کررہے ہیں جب کہ چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) سے ملاقات میں فیصلہ ہوا ہے کہ جو کمپنی ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کرے گی بند ہو جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط کو ختم کرنے کا مطالبہ نہیں مان سکتے۔شبر زیدی نے کہا کہ پاکستان میں سیونگز (بچت) کی شرح میں کمی ہوئی لیکن پاکستانیوں کی بیرون ملک سیونگز میں کمی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 روز میں بہت زیادہ دباؤ برداشت کیا ہے کیوں کہ ہر روز 13 یا 14 وفود سے مذاکرات کررہا ہوں اور ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ ٹیکس ختم کر دو۔انہوںنے کہاکہ زکواة، صدقہ اور خیرات دینے سے کام نہیں چلے گا اور اس طرح سے زیادہ دیر تک بیوقوف نہیں بنا سکتے، ہر شخص کو ٹیکس ادا کرنا پڑیگا۔چیئرمین ایف بی آر کے مطابق پاکستان میں ہر کوئی شناختی کارڈ کو این ٹی این قرار دینے کے حق میں ہے، ہم نے شناختی کارڈ کی چھوٹی سی شرط عائد کی تو پورا پاکستان مخالف ہوگیا، یہ مائنڈ سیٹ عام آدمی کا نہیں بلکہ ٹیکس فری ماحول میں رہنے والوں کا ہے۔شبر زیدی نے کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط کے خلاف ہڑتال اور مزاحمت کی جارہی ہے، امیر کہتے ہیں ہم زکواة دیتے ہیں جو کافی ہے لیکن یہ کافی نہیں، ویلتھ ٹیکس دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو اب ٹیکس کا کلچر اپنانا ہوگا، لاہور میں دکانوں کی یومیہ سیل ایک لاکھ سے زیادہ ہے اور ان کا ٹیکس سال میں ایک لاکھ سکیم ہے۔انہوںنے کہاکہ آسان طریقہ تھاکہ سیلز ٹیکس 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کردیتے لیکن ٹیکس آمدن بڑھانے کے مشکل کام کو اپنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ جس سے پوچھو پیسا کہاں سے آیا تو کہتا ہے انعام نکلا ہے، پوچھیں پیسے کہاں سے آئے تو لوگ کہتے ہیں گفٹ آیا ہے، کہو گفٹ کس نے دیا ہی تو جواب ملتا ہے جاننے والے نے دیا ہے۔چیئرمین ایف بی آر کے مطابق 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کو ختم کردیا ہے، جس پر ہاتھ ڈالو کہتا ہے میرا پرائز بانڈ نکلا ہے، میرا تو آج تک انعام نہیں نکلا۔شبر زیدی نے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں سے متعلق کہا کہ میں اپنے عہدے پر موجود ہوں، کام کررہا ہوں اور وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے کام کرتا رہوں گا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.