کیمپ جیل کے تمام قیدیوں کے ایڈز اور ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ کر لئے گئے

خواجہ برادران ،رانا ثنا اللہ ،حافظ نعمان، فواد حسن فواد، احد چیمہ کے بھی ٹیسٹ کئے گئے

جمعہ 19 جولائی 2019 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت کیمپ جیل کے تمام قیدیوں کے ایڈز اور ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ کر لئے گئے ،گرفتار لیگی رہنمائوں خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق ، رانا ثنا اللہ خان، حافظ میاں نعمان ، فواد حسن فواد اور احد چیمہ کے بھی ٹیسٹ کئے گئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ٹیسٹوں کی رپورٹ آئندہ چند روز تک موصول ہو جائے گی ۔ اگر کسی قیدی میں ایڈز یا ہیپاٹائٹس کی تشخیص ہوئی تو اسے الگ بیرک میں رکھ کر اس کا علاج معالجہ کیا جائے گا۔