متحدہ عرب امارات کے سفیرکا قونصل جنرل اور معاون خصوصی کے ہمراہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا دورہ

جمعہ 19 جولائی 2019 23:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الظہبی نے قونصل جنرل بخیت عتیق ال روماتھی اور معاون خصوصی احمد عبداللہ البالوشی کے ہمراہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا استقبال قائم مقام مینیجنگ ڈائریکٹر محمد رفیق عمر نے کیا اس موقع دونوں ممالک کے درمیان باہمی کاروباری امور پر تبادلہ خیال کیا گیا مینیجنگ ڈائریکٹر رفیق عمر نے موجودہ ملکی معاشی صورتحال میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب عمارات کے درمیان میں پرانی دوستی ہے اور دونوں ممالک درمیان ماضی میں اس سلسلے میں پی ایس ایکس( سابق کراچی اسٹاک ایکسچینج) ماضی میں ابو ظہبی سیکورٹیز مارکیٹ اور دبئی مالیاتی مارکیٹ کے ساتھ معاہدہ ہوا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب عمارات کے درمیان ثقافتی اثرات،مشترکہ، عقائداور روایات کی وجہ سے انتہائی قریبی تعلقات رہے ہیں یہ تعلقات مختلف شعبوں مین قائم ہیں متحدہ عرب عمارات نے پاکستان کو ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ملک کی ترقی کے بارے میں پر امید ہیں اور جلد ہی معیشت مثبت اشارے دکھائے گی اس موقع پر حماد عبید الظہبی نے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری سرگرمیوں کی ترقی کے لئے محفوظ ماحول، مستحکم سرمایہ کاری کی پالیسیوں اور ایک چھتری کے تحت کاروباری عمل کی آسانی پر زور دیا۔