جب بھی مجھے ریلیف ملنے کا امکان پیدا ہوتا ہے، تم مجھے پھنسا دیتی ہو

نواز شریف مریم نواز سے شدید نالاں، اپنی صاحبزادی کو جھاڑ پلا دی، جیل سے رہائی دلوانے کیلئے موثر حکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 جولائی 2019 22:33

جب بھی مجھے ریلیف ملنے کا امکان پیدا ہوتا ہے، تم مجھے پھنسا دیتی ہو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی2019ء) جب بھی مجھے ریلیف ملنے کا امکان پیدا ہوتا ہے، تم مجھے پھنسا دیتی ہو، نواز شریف مریم نواز سے شدید نالاں، اپنی صاحبزادی کو جھاڑ پلا دی، جیل سے رہائی دلوانے کیلئے موثر حکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کی سیاست سے شدید نالاں ہیں۔

نواز شریف اور مریم نواز کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات میں سابق وزیراعظم سخت نالاں دکھائی دیے۔ ملاقات کے دوران نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو اچھی خاصی جھاڑ پلائی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے مریم نواز کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ جب بھی مجھے ریلیف ملنے کا امکان پیدا ہوتا ہے، تم مجھے پھر سے مصیبت میں پھنسوا دیتی ہو۔

(جاری ہے)

قطر کے شاہی خاندان کی جانب سے حکومت کو 3 ارب ڈالرز دینے کا اعلان کرکے شریف خاندان کو ریلیف دلوانے کی کوشش کی گئی، تاہم مریم نواز کی غیر ضروری جارح سیاست کے باعث جیل میں قید نواز شریف کو ریلیف حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ نواز شریف نے اب مریم نواز کو ہدایت کی ہے کہ وہ انہیں جیل سے نکلوانے کیلئے موثر حکمت عملی تیار کریں، اور حکومت پر دباو بڑھائیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف کو پانامہ کیس کے بعد نیب میں دائر کیے گئے العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیے ہوئے جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔ نواز شریف گشتہ برس جولائی سے جیل میں قید ہیں۔ اس دوران نواز شریف 2 مرتبہ ضمانت پر رہا کیے گئے، تاہم بعد ازاں ضمانت ختم ہونے پر انہیں پھر سے جیل جانا پڑا۔ نواز شریف کی صاحبزادی نے کچھ روز قبل نواز شریف کو سزا دینے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جج نے دباو میں آ کر سابق وزیر اعظم کیخلاف فیصلہ دیا۔

مریم نواز نے سپریم کورٹ سے اپیل کر رکھی ہے کہ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد جج ارشد ملک کا نواز شریف کیخلاف فیصلہ متنازعہ ہو چکا ہے، لہذا نواز شریف کو فوری رہا کیا جائے۔ تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے تاحال مریم نواز کی درخواست کو قبول نہیں کیا۔