پشت پر انسان نما چہرے جیسی مکڑی نے انٹرنیٹ صارفین کو خوفزدہ کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 19 جولائی 2019 23:52

پشت پر انسان نما چہرے  جیسی مکڑی نے انٹرنیٹ صارفین کو خوفزدہ کر دیا

انٹرنیٹ پر ایک مکڑی کی تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ اس کے وائرل ہونے کی وجہ اس کی پشت پر بالکل انسانی چہرے جیسا نشان ہے۔یہ مکڑی چین میں دیکھی گئی ہے۔اسے دیکھ کر بظاہر ایسا لگتا ہے کہ اس کی پشت پر انسان نما چہرہ ہے، جس پر دو آنکھیں اور منہ بھی بنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)


پیپلز ڈیلی چائنا نے ٹوئٹر پر اس کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا سپائیڈرمین مل گیا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ یہ مکڑی ، جس کی پشت پر انسانی چہرے جیسا نشان ہےچین کے صوبے ہونان کے ایک گھر سے ملی ہے اور اس کی تصویریں چینی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔


چائنا  ڈیلی کے مطابق یہ مکڑی ہونان کے شہر یوانگجیانگ میں ایک پودے پر رینگتے ہوئے نظر آئی۔ اسے لی نامی ایک خاتون نے دریافت کیا۔ اُن کا کہنا ہے کہ اس مکڑی کی پشت پر سیاہ لائنیں انسانی بالوں کی طرح ہیں۔


متعلقہ عنوان :