پاکستان میں فحش ویب سائٹس دیکھنے کی رجحان میں کمی واقع
پاکستان میں فحش مواد اپ لوڈ ہونے کے شواہد نہیں ملے، جبکہ انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے کے رجحان میں بھی واضح کمی ہوئی ہے: پی ٹی اے کی رپورٹ
ہفتہ 20 جولائی 2019 00:44
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین عامر
عظیم باجوہ نے بتایا ہے کہ فحش ویب سائٹس دیکھنے کے رجحان میں کمی آگئی ہے.
سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن
ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا‘ چیئرپرسن روبینہ خالد نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف
پروپیگنڈے کا نوٹس لیتے ہوئے بتایا کہ میرے بارے میں سوشل میڈیا پر چلایا
جا رہا ہے کہ گھر سے 14 من سونا نکلا اس کے خلاف کارروائی کی جائے ڈائریکٹر
سائبر کرائم ونگ نے بتایا کہ فیس بک کو اس معاملے پر لکھ دیا ہے، 7 ہفتوں
میں رپورٹ ملے گی. پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین
عامر عظیم باجوہ نے چائلڈ پورنو گرافی (بچوں کی فحش ویڈیوز) سے متعلق
ریکارڈ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں پورنوگرافی سے متعلق 8 لاکھ ویب
سائٹس بلاک کی جاچکی ہیں جن میں چائیلڈ پورنوگرافی کی 2 ہزار 384 ویب سائٹس
شامل ہیں، پاکستان اس سلسلے میں انٹر پول سے مسلسل رابطے میں ہے، پاکستان
میں فحش مواد اپ لوڈ ہونے کے شواہد نہیں ملے، تاہم وی پی این اور پروکسیز
کے زریعے فحش مواد دیکھا جارہا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے پی ٹی اے نے 11ہزار
پراکسیز بلاک کردی ہیں. عامر عظیم باجوہ نے کہا کہ وی پی این کی مانیٹرنگ
کے لئے پی ٹی اے نیا طریقہ کار لانے کی کوشش کر رہے ہیں، گوگل نے پاکستان
میں فحش مواد کی مانیٹرنگ کو سنجیدگی سے لیا ہے اور فحش مواد کی روک تھام
کی حوصلہ افزائی کی ہے، اب اس رجحان میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، عوام فحش
ویب سائٹس کا صرف یو آر ایل دے دیں وہ سائٹ بلاک ہوجائے گی، پی ٹی اے فحش
مواد سے متعلق یو آر ایل کی کوئی درخواست رد نہیں کرتا.
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.