Live Updates

پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے حوالے سے عائد کئے جانے والے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا

پاکستان نے افغانستان میں ہونے والے دہشت گردی کے تمام حملوں کی شدید مذمت کی ہے‘ ترجمان دفتر خارجہ کا ٹویٹ

ہفتہ جولائی 00:10

پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے حوالے سے عائد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے حوالے سے عائد کئے جانے والے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں ہونے والے دہشت گردی کے تمام حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ دونوں اطراف افغانستان اور خطے میں پائیدار امن کے لئے تعمیری کوششیں جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ الزامات عائد کرنا دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان معاملات کو متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی تعاون کے ذریعے حل کرنے کی سوچ کے خلاف ہے۔

ڈیجیٹل پاکستان کی بنیاد سے متعلق تازہ ترین معلومات