Live Updates

لانے والے بھی سمجھتے تھے کہ چھ ماہ میں حکومت چلی جائے گی مگر ایسا نہ ہو سکا

عوام کا خون نچوڑنے کے لیے بین الااقوامی ڈاکو لا کر بٹھا دیے ہیں،سراج الحق

Sajjad Qadir سجاد قادر ہفتہ 20 جولائی 2019 06:32

لانے والے بھی سمجھتے تھے کہ چھ ماہ میں حکومت چلی جائے گی مگر ایسا نہ ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2019ء)   اپوزیشن کی کوئی بھی پارٹی ہو وہ پی ٹی آئی حکومت کے لتے لیتی نظر آتی ہے ۔ن لیگ اور پیپلزپارٹی تو ویسے ہی ٹارگٹ پر ہیں مگر جماعت اسلامی بھی جہاں پریس کانفرنس کرے اور جلسوں میں جائے تو وہ بھی موجودہ مہنگائی کا پی ٹی آئی حکومت کو ذمہ دار قرار دیتی ہے۔اس وقت وزیراعظم عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے جا رہے ہیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو وہ بھی پسند نہیں۔

ایمنسٹی سکیم پر حکومت خوش ہے مگر سراج الحق صاحب نالاں ہیں کہ چوروں کو کلین چٹ کیوں دی گئی۔اسی طرح حکومت کی دیگر پالیسیوں پر بھی وہ تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایمنسٹی سکیم کا مطلب چوروں کو کلین چٹ دینا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان امریکا جا رہے ہیں لیکن یہ تو بتائیں کہ ٹرمپ سے ملاقات کا ایجنڈہ کیا ہے؟ انہون ںے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض لینے، ٹیکسسز کی بھرمار اور مہنگائی پر 25 اگست کو پشاور میں عوامی مارچ کریں گے۔

راولپنڈی میں جلسہ سے خطاب کے دوران سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کو لانے والے بھی سمجھتے تھے کہ چھ ماہ میں حکومت چلی جائے گی لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ فتویٰ نہیں دیتا لیکن عوام سے پوچھتا ہوں کہ یہ حکومت الیکٹڈ ہے یا سلیکٹڈ؟ تبدیلی کا نعرہ دے کر عمران خان اور تحریک انصاف نے سب سے بڑا دھوکا نوجوانوں کو دیا۔سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان قرضوں کا بوجھ بڑھنے کی ذمہ داری گزشتہ حکومتوں پر ڈالتے ہیں لیکن سیلاب آتے نہیں اور سیلاب ٹیکس لے لیتے ہیں، ہر انسان مہنگائی کی دلدل میں پھنس چکا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان امریکا کے دورے پر تو جا رہے ہیں لیکن عوام کو یہ بھی بتائیں کہ ٹرمپ سے ملاقات کا ایجنڈا کیا ہوگا؟ ملک میں موجودہ بدحالی کی ذمہ دار حکومت ہے، عوام کا خون نچوڑنے کے لیے بین الااقوامی ڈاکو لا کر بٹھا دیے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات