سانحہ نیوزی لینڈ کی200 متاثرین شاہی میزبانی میں حج کریں گے

ہفتہ 20 جولائی 2019 10:30

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے 200 رشتہ داروں اور زخمیوں کو اس برس اپنی میزبانی میں حج کرائیں گے۔ حملوں میں 50 افراد ہلاک اور اتنے ہی زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

متاثرین کا تعلق پاکستان ، بھارت ، بنگلہ دیش، افغانستان، اردن اور مصر سمیت 6 عرب ممالک سے ہے۔سعودی اخبار الشرق الاوسط کے مطابق نیوزی لینڈ سے حج پر آنے والے شاہی مہمانوں کے انتظامات سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کرے گی۔ شاہ سلمان ہر سال دنیا بھر سے سینکڑوں مسلم شخصیات کو اپنی میزبانی میں حج کراتے ہیں۔