اردن اور قطر کے درمیان 2 برس بعد مکمل سفارتی تعلقات بحال

ہفتہ 20 جولائی 2019 11:00

عمان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) اردن اور قطر نے 2 برس کی سرد مہری کے بعد نئے سفیر نامزد کردیے ہیں۔اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی نے اردنی دفتر خارجہ کے سیکرٹری جنرل زید اللوزی کو قطر میں ملک کا سفیر نامزدکردیا ہے۔قطر کے خبر رساں ادارے قنا اور عالمی ایجنسیوں کے مطابق قطر نے شیخ سعود بن ناصر بن جاسم آل ثانی کو اردن میں اپنا سفیر متعین کر دیا۔

(جاری ہے)

دو برس قبل اردن نے قطر میں سفارتی درجہ کم کر دیا تھا۔اردن نے یہ فیصلہ قطر کے خلاف سعودی عرب ، امارات ،بحرین اور مصر کے اقتصادی بائیکاٹ کے تناظر میں کیا تھا۔اردن نے 7جون 2017ء کو قطر سے اپنا سفیر بلالیا تھا۔اس وقت اردنی حکومت کے ترجمان اور وزیر اطلاعات محمد المومنی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ فیصلہ قطر کے ساتھ چاروں عرب ممالک کے بحران کے اسباب کے تناظر میں کیا گیا ہے۔