برطانیہ کا جہاز اغوا ہو گیا

ایران کے انقلابی گارڈز نے برطانیہ کا بحری جہاز اغوا کر لیا،جہاز تیل لے کر سعودی عرب جا رہا تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 20 جولائی 2019 11:19

برطانیہ کا جہاز اغوا ہو گیا
برطانیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2019ء) ایران کے انقلابی گارڈز نے برطانیہ کا بحری جہاز ہوا کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کہ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے انقلابی گارڈز نے برطانیہ کا بحری جہاز اغوا کیا ہے۔سٹینا ایمپیر ونامی بحری جہاز تیل لے کر سعودی عرب جا رہا تھا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ کہ بحری جہاز پر عملے کے 23 افراد موجود تھے۔

جن سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔برطانیہ میڈیا کے مطابق جہاز کو آبنائے ہرمز میں چھوٹی کشتیوں اور ہیلی کاپٹر نے گھیرا تھا۔جب کہ دوسری جانب گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ خلیج اومان میں تیل بردار جہازوں پر حملہایران نے کیا تھا۔ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں دیکھیں گے کہ ایران کے حملے کیسے روکے جائیں جبکہ ا?بنائے ہرمز تیل کی تجارت کے لیے بند نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس لانا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے ساتھ معاہدے کے لیے جلدی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین تجارتی جنگ میں کرنسی کو استعمال کر رہا ہے تاہم اسے بالاخر امریکہ سے تجارتی معاہدہ کرنا ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدر کے جی 20 اجلاس میں آنے یا نہ آنے سے فرق نہیں پڑتا ۔گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی تیل بردار جہازوں پر ہونے والے حملوں کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا تھا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کا اندازہ ہے کہ ان حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی امن اور سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں اور جہاز رانی کے قوانین کے خلاف ہے۔مائیک پومپیو کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے کیے جانے والے ایسے حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔