Live Updates

عمران خان کو ہم منہ نہ لگائیں، ڈیل تو بہت دور کی بات ہے

ایسی ڈیل ہمارے جوتے کی نوک پر ہے جس میں عمران خان شامل ہو۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 جولائی 2019 11:26

عمران خان کو ہم منہ نہ لگائیں، ڈیل تو بہت دور کی بات ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو تو ہم منہ لگانا بھی پسند نہیں کرتے ڈیل تو بہت دور کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی ڈیل ہمارے جوتے کی نوک پر ہے جس میں عمران خان ہو۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ آدمی جو خود سہاروں کا متلاشی ہو، جو خود کٹھ پتلی ہو ، جو خود دوسروں کی طرف دیکھتا ہو اور سوچتا ہو کہ اب میں نے فیصلہ کیا کرنا ہے اور جو کوئی فیصلہ کرے اور اپنے اُسی فیصلے کو بارہ گھنٹے کے بعد بدل دے۔

جس کا وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ اپنا نہ ہو ، جس کی آدھی کابینہ اپنی نہ ہو۔ اُس کا کیا اختیات ہے ؟وہ تو کٹھ پتلی ہے ، اس سے کوئی کیا مذاکرات کرے گا ؟ پاکستان میں کوئی آخری بے وقوف شخص ہی ہو گا جو عمران خان سے ڈیل کرنے کی کوشش کرے گا۔

(جاری ہے)

عمران خان نالائق ہے ، نا اہل ہے ، سیلیکٹڈ ہے اور ہم اس کو ایکسپوز کریں گے اور کرتے رہیں گے بے شک ہم سارے کے سارے گرفتار ہو جائیں۔

انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
یاد رہے کہ گذشتہ روز ہی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے نائب صدر خرم دستگیر نے انکشاف کیا کہ میاں نوازشریف اور مریم نواز کوآفر ہوئی ہے کہ سیاست چھوڑ دیں آپ سے بات ہوسکتی ہے، انہیں یہ آفر پاناما فیصلے سے کچھ ماہ قبل بھی آئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ میں مریم نواز سمیت تمام لیڈران سے اپیل کرتا ہوں کہ جو جو آفر دے رہا ہے ان کے نام لیں۔

خیال رہے کہ ایک طرف جہاں مسلم لیگ ن کی ڈیل اور مبینہ این آر او سے متعلق قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں وہیں دوسری جانب مسلم لیگ ن کے لوگ اس حوالے سے انکاری ہیں۔گذشتہ روز احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک میں آزادی اظہار اب معطل ہو چکا ہے۔ ہ ہم سے بات چیت کے لیے متعدد بار رابطہ کیا گیا لیکن ہم اس کے لئے تیار نہیں ، میں اور میاں صاحب بات چیت کے لوازمات پورے نہیں کرسکتے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات