فلم ’ دبنگ 3‘ سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، ملائکہ اروڑا

اپنی کمپنی میں کچھ بہترین فلموں کیلئے کام کرنا چاہتی ہوں، ہوسکتا ہے ایک شارٹ فلم بنائوں یا کچھ اور لیکن ابھی فوراً نہیں، بھارتی اداکارہ

ہفتہ 20 جولائی 2019 12:22

فلم ’ دبنگ 3‘ سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، ملائکہ اروڑا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) با لی ووڈ ادا کا رہ ملائکہ اروڑا نے کہا ہے کہ فلم دبنگ 3 سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنو ں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سلمان خان کی سپر ہٹ سیریز دبنگ کی تیسری فلم ’دبنگ 3‘ میں ملائکہ اروڑا بھی ہوں گی تاہم انہوں نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ اس سیریز کی تیسری فلم ’دبنگ 3 ‘ سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، میں اس سے الگ ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں اپنی کمپنی میں کچھ بہترین فلموں کیلئے کام کرناچاہتی ہوں۔ ہوسکتا ہے کہ میں ایک شارٹ فلم بنائوں یا کچھ اور لیکن ابھی فوراً نہیں۔‘سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی سپرہٹ فلم ’دبنگ ‘ کے تیسرے حصے’دبنگ3‘ کی شوٹنگ چل رہی ہے اور اس کی ہدایت پربھودیوا کررہے ہیں۔ فلم رواں سال کے آخرمیں ریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔