امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن سعودی عرب کو تھاڈ دفاعی نظام فراہم کرے گی

نئے معاہدے کے بعد اس ڈیل کی قیمت پانچ ارب 36 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائے گی،کمپنی کابیان

ہفتہ 20 جولائی 2019 12:28

امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن سعودی عرب کو تھاڈ دفاعی نظام فراہم کرے گی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) مریکا کی دفاعی آلات اور اسلحہ تیار کرنے والی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن سعودی عرب کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے جس کے تحت سعودی عرب ایک ارب 48 کروڑ ڈالر مالیت کا تھاڈ دفاعی نظام خریدے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ معاہدے میں تبدیلی کے بعد اسے سعودی عرب کی ضروریات کے مطابق دفاعی نظام میں تبدیلیاں کرنا ہوں گی۔ نئے معاہدے کے بعد اس ڈیل کی قیمت پانچ ارب 36 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائے گی۔